وارسا اجلاس میں بیشتر ممالک کی عدم شرکت

وارسا اجلاس میں بیشتر ممالک کی عدم شرکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت کرنے کے بجائے ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

امریکہ کے اس دعوے کے باوجود کہ وارسا اجلاس میں دسیوں ملکوں کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، مختلف ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں بہت معمولی سطح پر شرکت کی جائے گی جبکہ جرمنی اور برطانیہ نے شرکت کے لئے اب تک اپنی آمادگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ کے ایران مخالف وارسا اجلاس میں یورپی ممالک شرکت نہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/