شام میں عالم اسلام کے علما اجلاس کا اختتامی بیان

شام میں عالم اسلام کے علما اجلاس کا اختتامی بیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے دنیائے اسلام کے جاری کئے جانے والے بیان میں استقامت و کامیابی کی راہ جاری رکھنے اور یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں بشار اسد کی قیادت، شامی فوج اور عوام کی پامردی اور شام کے اتحادی ملکوں کی حمایت و تعاون کے نتیجے مین اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

شام میں عالم اسلام کے علمائے کرام کے گیارہویں اجلاس کے اختتامی بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اسلام، کامیاب و سربلند اور اسرائیل نابود ہو گا اور شام و فلسطین اور مزاحمت کے جوان، عنقریب بیت المقدس میں نماز جماعت ادا کریں گے۔

پیغام کا اختتام/