امام خمینی، علامہ اقبال اور مودودی اتحاد امت کے ترجمان

امام خمینی، علامہ اقبال اور مودودی اتحاد امت کے ترجمانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پرآیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران میں ہونے والے مختلف علمی و تحقیقی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے باہمی تعاون اور رواداری کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) ،علامہ محمد اقبال اور سید ابوالاعلیٰ مودودی اتحاد امت کے اصل اور حقیقی ترجمان تھے۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باہمی اتحاد و یکجہتی امت مسلمہ کے لیے راہ نجات ہے، دشمن ہمیں مختلف تعصبات کا شکار کرکے تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، لیکن قرآن کریم ہمیں بار بار متنبہ کر رہا ہے کہ باہمی اختلافات سراسر ہلاکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورےعالم اسلام میں ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کو ہوا دی جا رہی ہے، علمائے حق کا فرض ہے کہ اس نازک موڑ پر ہر مظلوم کا ساتھ دیتے ہوئے امت کو مشترکات پر اکٹھا کر دیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی برحق تعلیمات کی روشنی میں دور حاضر کے معاشی، معاشرتی و اخلاقی چیلنجز کا حقیقی اور عملی حل پیش کیا جائے۔

پیغام کا اختتام/