امریکہ کسی بھی وقت شام سے نکل جائے گا

امریکہ کسی بھی وقت شام سے نکل جائے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووتل نے مسلح سروسز کمیٹی کی ایک میٹنگ میں جمعرات کو کہا کہ فوج نے شام سے فوجیوں کو واپس بلانے کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

مسٹر ووتل نے کہا ہم اس طریقے سے نہیں ہٹیں گے، جس سے ہماری افواج کو خطرہ ہو، ہم پر اس معاملے کے متعلق تاریخ تعین کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے ۔

مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی نگرانی کرنے والے ووتل نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد کم کرنا ایک اہم فوجی کامیابی ہے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ افغانستان ، شام اور عراق سے اپنی افواج نکالنے پر مجبور ہوا ہے اس لئے کہ امریکہ کو ان ممالک میں شکست ہوئی ہے اور اس شکست پر پردہ ڈالنے کیلئے امریکہ اب بتدریج ان ممالک سے نکل رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/