سیلاب زدگان کے لیے عالمی امداد کی ترسیل

سیلاب زدگان کے لیے عالمی امداد کی ترسیلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے تیس ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی  طیارہ بدھ کے روز ایران کے شہر اہواز پہنچا تھا جبکہ دوسرا طیارہ جمعرات کو کسی وقت ایران پہنچ جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے۔

پاکستان میں عوامی سطح پر بھی ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے ≈ سامان جمع کرنے  کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

قم میں مقیم پاکستانی طلبہ کی ایک ٹیم بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں میں شریک ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرگل لداخ اور  دیگر علاقوں میں بھی عوامی سطح پر امداد جمع کی جارہی ہے۔ یہ امداد نئی دہلی میں ایرانی سفارت خانے کے توسط سے ارسال کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ بھی سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر تہران پہنچ گیا ہے۔ سلطنت عمان کی جانب سے بھی غذائی اشیا اور ضروری سامان کے حامل چار طیارے ایران پہنچے ہیں۔

تمام امدادی سامان مذکورہ ملکوں کے سفیروں کے ذریعے ایران کی انجمن ہلال احمر کے حوالے کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر  نے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر تمام دوست اور ہمسایہ ملکوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/