بغداد نے احتجاجی نامہ بحرین کے سفیر کے حوالے کردیا

بغداد نے احتجاجی نامہ بحرین کے سفیر کے حوالے کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے وزير خارجہ کی طرف سے بعض عراقی رہنماؤں کی توہین کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے احتجاجی نامہ بغداد میں بحرین کے سفیر کے حوالے کردیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ نے بحرین کے سفیر کو وزارت خآرجہ میں طلب کرکے احتجاجی نامہ اس کے حوالے کرتے ہوئے کہا اور عراقی حاکمیت کا احترام ضروری ہے سفارتکاروں کو باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے نہ کہ باہمی تعلقات کو خراب کرنا چاہیے۔

عراق کے نائب وزير خارجہ  نزا الخیر اللہ نے کہا کہ بحرین کو سفارتی آداب کا لحاظ کرنا چاہیے۔