روس میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار 41 افراد ہلاک

روس میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار41 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس میں مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں دو بچوں سمیت 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سخوئی سپر جیٹ طیارے نے ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ لگنے پر اسے فورا اسی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کا پچھلا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ طیارے میں 78 افراد سوار تھے، طیارہ ماسکو سے روس کے شہر مرمینسک جارہا تھا۔

پیغام کا اختتام/