آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی انتقال کرگئے

آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی انتقال کرگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی، آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمود شاہرودی کے فرزند تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم سید محمد شاہرودی کا انتقال تہران کے پیغمبران اسپتال میں ہوا، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔

آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی 1304 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ مرحوم نے 39 برس کی عمر میں نجف اشرف میں درس خارج کی تدریس کا آغاز کیا۔ خیال رہے کہ مرحوم حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے ممتاز اساتیذ میں شامل تھے۔

پیغام کا اختتام/