پاکستانی وزیر اعظم کی حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کے بارے میں بات نہ کرنے کی ہدایت

پاکستانی وزیر اعظم کی حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کے بارے میں بات نہ کرنے کی ہدایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کے بارے میں  بات کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے، سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، رمضان میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔