عراقی فورسزنے داعش کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سامرا شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
افغان عوام نے اپنے ملک میں امریکی فوج کی موجودگی اور ان کی خود سرانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
سوڈان کی فوج نے اس ملک کے صدر عمر البشیر اورنائب صدور کو ان کے عہدوں سے برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔
آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسولۖ، پیغام رسان کربلا سیدالساجدین حضرت امام زین العادین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت عالم اسلام اور دنیا کے مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں جشن و سرور کی محلفیں سجی ہوئی ہیں۔
لبنان کی انقلابی اور مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشتگرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود ایک دہشت گرد ملک ہے جو خطے کے بہت سارے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے بے گناہ عوام کے قتل عام کی حمایت کر رہا ہے۔
علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا جشن ولادت پوری دنیا بالخصوص عراق کے مقدس شہروں منجملہ کربلائے معلی اور ایران کے مختلف شہروں منجملہ مشہد مقدس و قم المقدسہ میں بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔
یمن کی انقلابی کمیٹی نے عالمی اداروں اور تنظیموں سے سعودی جارحیت کا نشانہ بننے والے اسکول کا معائنہ کرنے اور جنگ بند کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت قطر نے متحدہ عرب امارات کو گیس کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی ہے۔
لیبیا کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے اطراف میں جاری لڑائی میں پینتس سے زائد افراد ہلاک اور اسّی سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔