16 October 2024

سوڈان میں فوجی کودتا، صدر عمر البشیر برطرف

سوڈان کی فوج نے اس ملک کے صدر عمر البشیر اورنائب صدور کو ان کے عہدوں سے برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۰۷
تاریخ اشاعت: 14:32 - April 11, 2019

سوڈان میں فوجی کودتا، صدر عمر البشیر برطرفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سوڈان میں فوج نےریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صدر عمر البشیر کو صدارتی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوڈان میں صدرعمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ،سوڈانی فوج نے اومدرمان شہر کے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیاہے  جبکہ صدارتی محل کو بھی فوج نے گھیرے میں لے لیاہے، ریڈیو سے قومی نغمے نشر کئے جارہے ہیں۔

سوڈانی فوج نے ریڈیو کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمر البشیر کو عوامی امطالبوں کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر کی حکومت کیخلاف دسمبر سے عوامی  مظاہرے ہورہے ہیں ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں