اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ) ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی سی این این نے خبردی ہے کہ وائٹ ہاؤس نے سوئیزرلینڈ کو ایک ٹیلی فون نمبر دیا ہے تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرسکے۔
ایران کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعلقات اور باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران اور اسلام آباد کے مابین ہم آہنگی اور ہم فکری ضروری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے مختلف علمائے کرام، دینی مدارس کے ذمہ دار عہدیداروں اور ملک بھر کے تقریبا دو ہزار طلبا سے خطاب کرتے ہوئے سماج و معاشرے میں معارف اسلامی کی ترویج اور اسلامی قوانین کو عملی جامہ پہنائے جانے کی جدوجہد کو دینی مدارس اور علمائے کرام کا اہم فریضہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ وارث انبیائے کرام علیہم السلام کی حیثیت سے علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ توحید اور قیام عدل کے لئے مجاہدت کریں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف دھات کی صنعتوں پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ کی منھ زوری اور جوہری معاہدے کے تحت ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے امریکی اتحادیوں پر واشنگٹن کا دباؤ اس بات کا باعث بنا ہے کہ ایران کی جانب سے اس بین لاقوامی معاہدے کے تحت بعض رضاکارانہ وعدوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے جوہری معاہدے کے دو اہم احکامات پر عمل درآمد روکنے کا اعلان کرتے ہوئے یورپ کو صرف 60 دن کی مہلت دی ہے۔