16 October 2024

دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ) ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۲۱
تاریخ اشاعت: 13:21 - June 18, 2019

دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ)  ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امام خمینی ایئر پورٹ پر اس گیلری کا افتتاح اس بات کا مظہر ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں اور ایران قوم پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ دشمن کی طرف سے ایران قوم کو مایوس بنانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایرانی قوم اور حکام نے بھی دشمن کی بہیمانہ سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اور ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ کرکے دنیا کی حمایت حاصل کرلی جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی سطح پر تنہا ہوگيا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں