16 October 2024

علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران و پاکستان کے قریبی روابط پر تاکید

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعلقات اور باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران اور اسلام آباد کے مابین ہم آہنگی اور ہم فکری ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۰۹
تاریخ اشاعت: 23:26 - May 09, 2019

علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران و پاکستان کے قریبی روابط پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران و پاکستان تعلقات، چیلنجز اور امکانات کے نام سے منعقد ہونے والے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اچھے روابط  کی ضرورت ہے اور اس کیلئے قریبی اور مشترکہ تعلقات ضروری ہیں۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے اچھے نتائج بر آمد ہوئے تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں کو ہوشیار رہنا چاہئیے اس لئے کہ بعض قوتیں دونوں ممالک کے روابط کو مخدوش کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مہدی ہنر دوست نے  اسی طرح ایران و پاکستان کے مشترکات کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے مابین کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور یہ دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں میں باہمی اور گہرے روبط کیلئے بہتر ہے۔

ایران کے سفیر نے  توانائی کے شعبے خاص طور سے پاکستان کیلئے ایرانی گیس اور بجلی کی منتقلی کیلئے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون پر کہا کہ پاکستان کیلئے ایرانی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور کام کے مواقع پیدا ہونے میں ممدو معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں