اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستانی فوج کے سربرہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۰۱
تاریخ اشاعت: 22:20 - April 03, 2018

پاکستان میں 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ نے، جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے، ان میں معروف قوال اور مداح اہلبیت امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پانچ دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا کی بھی توثیق کر دی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا جس کے بعد خصوصی فوجی عدالتوں نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں