اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۱۳
تاریخ اشاعت: 23:12 - April 04, 2018

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن یوسف حمزہ نے کہا ہے کہ آیت اللہ زکزکی کی طبیعت ناسازہے اور وہ چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا لیکن صدر محمدو بوہاری کی حکومت، فوج کے دباؤ کی وجہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں صوبے کادونا کے شہر زاریا میں واقع امام بارگاہ بقیت اللہ پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب بڑی تعداد میں لوگ چہلم امام حسین کی عزاداری میں شریک تھے۔ فوج کے حملے میں بڑی تعداد میں عزادار شہید ہو گئے تھے جبکہ آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ نائیجیریا کی فوج نے آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا جب کہ وہ بدستور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں