اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

داعش افغانستان میں اپنا فوجی اڈہ بنا رہا ہے، روس

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف ایران اور روس کی بھرپور جنگ کے بعد داعش اب دیگر علاقوں خاص طور پر افغانستان میں اپنا اڈہ قائم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۴۱
تاریخ اشاعت: 23:34 - April 05, 2018

داعش افغانستان میں اپنا فوجی اڈہ بنا رہا ہے، روسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیردفاع سرگئی شویگو نے ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ساڑھے پانچ ہزار کے قریب داعش  کے عناصر افغانستان میں موجود ہیں-

روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کی شکست کے بعد اب یہ گروہ افغانستان اور افریقہ میں اپنے نئے اڈے بنا رہا ہے جبکہ اس کے باقی عناصر ایشیا اور یورپ میں اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ رہے ہیں-

انہوں نے وسطی ایشیا میں گذشتہ پچاس برسوں کے دوران بدامنی پھیلانے کی امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے اور ممکن ہے یہ دہشت گرد دیگر خطوں اور ایشیا میں پھیل جائیں-

روسی وزیردفاع نے کہا کہ دو ہزار پندرہ میں شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فوج کے آپریشن سے پہلے امریکا کی قیادت والا نام نہاد اتحاد داعش سے جنگ کر رہا تھا لیکن اس نام نہاد جنگ کا  نتیجہ یہ تھا کہ داعش روزبروز اپنا دائرہ پھیلاتا جا رہا تھا اور وہ عراق اور شام میں زیادہ سے زیادہ علاقوں پر قبضہ کرتا جا رہا تھا-

روسی وزیردفاع نے کہا کہ داعش کے خلاف ایران روس اور ترکی کا اتحاد بننے کے بعد صورت حال تبدیل ہو گئی اور شام کا بہت بڑا علاقہ جلد ہی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا اور شام میں داعش کی خلافت کے نظرئے کا خاتمہ ہو گیا-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں