اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بلوچستان میں 2 دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۴۵
تاریخ اشاعت: 23:48 - April 05, 2018

بلوچستان میں 2 دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع تربت اور ضلع بگٹی کے علاقوں میں آپریشن کیا۔

دورانِ آپریشن دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان نائیک عرفان ہلاک ہو گیا جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارود و اسلحہ برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم مذہبی تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد نے ٹارگٹ کلنگ کی 11 وارداتوں میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت 16 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت لے کر آیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں