اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی جانب سے کابل ہوٹل پر دہشت گردی کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر سنیچر کی رات ہولناک دہشت گردانہ حملے کی جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے سخت مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۶
تاریخ اشاعت: 12:18 - January 22, 2018

ایران کی جانب سے کابل ہوٹل پر دہشت گردی کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے اور یرغمال بنانے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے پر افغانستان کی قوم اور حکومت کے ساتھ ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا.

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر قتل اور تشدد کے ذریعے اپنے مقاصد کوحاصل کرنا چاہتے ہیں وہ خطے میں تکفیری اور دہشتگردوں کی انجام سے سبق حاصل کریں.

واضح رہے کہ سنیچر کی شب کابل  ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 19 سے زائد افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہلاک ہونے والے 11 افراد کا تعلق یوکرائن اور وینزویلا سے ہے ۔

 سیکیورٹی فورسز نے 15 گھنٹے سے زائد کارروائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں