اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حرمین شریفین کے سعودی انتظامات پر تنقید

حرمین شریفین کے سعودی انتظامات کی نگراں بین الاقوامی کمیٹی نے مسلمانوں کے مقدس مقامات کے انتظامی امور چلانے میں سعودی حکمرانوں کی ناکامی اور فریضہ حج سے غلط فائدہ اٹھائے جانے اور حج و عمرے کی آمدنی کو جنگ یمن میں استعمال کئے جانے کی شدید مخالفت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۶۲
تاریخ اشاعت: 10:07 - April 07, 2018

حرمین شریفین کے سعودی انتظامات پر تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس کمیٹی نے کہ جس کا صدر دفتر ملائیشیا میں ہے، تھائی لینڈ میں اس ملک کے بعض اسلامی اداروں کی شرکت سے ایک اجلاس تشکیل دیا۔ تھائی لینڈ میں تشکیل پانے والے اس اجلاس میں اس ملک کے مختلف علمائے کرام، اساتذہ، محققین و مفکرین،  مراجع کرام کے نمائندوں، حج دفاتر کے حکام، طلبا اور تھائی لینڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور چلانے میں سعودی عرب کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان مقدس مقامات کے انتظامات میں مختلف اسلامی ملکوں کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا اور اعلان کیا کہ سعودی عرب، دیگر اسلامی ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے فریضہ حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔اجلاس کے شرکا نے  کہا کہ سعودی عرب، سیاسی محرکات کی بنا پر بہت سے اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کر دیتا ہے اور حج و عمرہ بجالانے والے بہت سے افراد کو گرفتار بھی کر لیتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں