اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لبنان کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اس نے لبنان کی سیاسی جماعتوں کو آپس میں متحد رکھنے میں کبھی بھی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۹۱
تاریخ اشاعت: 0:01 - April 09, 2018

لبنان کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر ایران کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ لبنان میں پائیدارامن اور سیکورٹی کی حمایت کی ہے اور لبنان کی سیاسی جماعتوں کو آپس میں متحد رکھنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔
ترجمان وزارت حارجہ نے لبنان میں ایران کی پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ لبنان میں مختلف ادیان و مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کی وجہ سے یہ ملک علاقے کے دیگر ملکوں کے لئے ایک مثال بن چکا ہے اور اس بھائی چارے کا استحکام سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی ہمیشہ اسی راستے پر قدم بڑھایا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سبھی ملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام منجملہ دوست اور برادر ملک لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی رکن ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں