اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ریزرویشن کے خلاف ہندوستان بند کی کال اور مظاہرے

ہندوستان کی مختلف ریاستوں خاص طور پر ریاست بہار میں ریزرویش کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے بڑے پیمانے پر واقعات پیش آئے ہیں جبکہ ریزرویش کے حامی اور مخالف گروہوں کے درمیان فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۴
تاریخ اشاعت: 23:45 - April 10, 2018

ریزرویشن کے خلاف ہندوستان بند کی کال اور مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے طبقے نے نچلی اور پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے تعلیم اور ملازمت کے شعبوں میں کوٹہ مقرر کئے جانے کے خلاف آج پورے ملک میں عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا-

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق راجستھان سے لے کر یوپی اور بہار میں بند کا اعلان کیا گیا تھا اور ان ریاستوں کے  بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی- ریاست بہار کے شہر آرا میں دو گروہوں کے درمیان زبردست فائرنگ بھی ہوئی-

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت بعض  شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس لگا دی گئی- ریاست بہار کے ہی شہر گیا میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے- اس سے پہلے دو اپریل کو ایس سی، ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نچلی ذات سے تعلق رکھنے والوں اور دلتوں نے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے تھے اور ہندوستان بند کی کال دی تھی جس میں دس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے-

ہندوستانی وزارت داخلہ نے دس اپریل کو ہوئے ہندوستان بند اور مظاہروں کے پیش نظر پورے ملک میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں لیکن اس کے باوجود جگہ جگہ سے تشدد آمیز واقعات کی خبریں موصول ہورہی ہیں-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں