16 October 2024

ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر اور گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکی ایف بی آئی کی ٹیم نے صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا جس کے بعد انتخابات میں روس سے ساز باز کرلینے کے معاملے سے جنسی اسکینڈل تک ٹرمپ کے معاملات نئے مرحلے میں داخل ہو گئے-
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۶
تاریخ اشاعت: 23:52 - April 10, 2018

ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر اور گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایف بی آئی کی ٹیم نے اسپیشل کونسل رابرٹ مولر کی سربراہی میں ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مارا اور اہم ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا-

ایف بی آئی کی ٹیم نے پورن اسٹار ڈینیلز کے ساتھ ماضی میں ٹرمپ کے جنسی تعلقات کے بارے میں  اسے انتخابات کے دوران خاموش رہنے کے عوض دی گئی رقم سے متعلق دستاویزات بھی ضبط کر لی ہیں-

پورن اسٹار ڈینیلز نے اعلان کیا تھا کہ ماضی میں اس کے اور ٹرمپ کے درمیان جنسی تعلقات تھے اور گذشتہ صدارتی انتخابات سے قبل ان تعلقات کے بارے میں کچھ نہ بولنے کے عوض اسے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی رقم دی گئی تھی- ٹرمپ کے ذاتی وکیل ما‏ئیکل کوہن نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے پورن اسٹار ڈینیلز کو رقم دی ہے تاکہ وہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کا راز فاش نہ کرے-

دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل کے دفتر اور گھر پر چھاپے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے وکیل کے دفتر اور گھر پر چھاپہ ملک پر حملہ ہے اور یہ شرمناک حرکت ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں