16 October 2024

ایران کی دفاعی طاقت اور قابلیت کو ہرگز نہ آزمائیں

دشمنوں کی تمام سازشوں کے باوجود ایرانی قوم بالخصوص بہادر جوانوں اور شہدا کے خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے، امیر حاتمی
خبر کا کوڈ: ۱۱۳۵
تاریخ اشاعت: 18:43 - April 11, 2018

ایران کی دفاعی طاقت اور قابلیت کو ہرگز نہ آزمائیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے وطن عزیز کی بڑھتی دفاعی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت اور قابلیت کو ہرگز نہ آزمائیں.

بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے منگل کے روز مشرقی آذربائیجان صوبے کے دارالحکومت تبریز میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی تمام سازشوں کے باوجود ایرانی قوم بالخصوص بہادر جوانوں اور شہدا کے خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے، ہمارا عزم ہے کہ اپنے ملک کا دفاع کرتے رہیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی بہادر افواج کی بدولت دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرکے ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

ایرانی وزیر دفاع نے خطے میں ایران کی دفاعی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم ملکی مفادات کا دفاع کرتے ہوئے اعلی مقاصد کے حصول کے لئے کوششیں کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دشمنوں نے ہمارے ملک کے مشرقی اور مغربی علاقے پر قبضہ جمالیا مگر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی پالیسی ڈیٹرنس، مسلح افواج ، قوم کی بہادریوں اور رہبر معظم کی ہدایات کے ساتھ کامیاب ہوگیا.

انہوں نے خطے میں ایران کے دشمنوں کی جانب سے داعش اور تکفیری دہشتگردوں قائم ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کا مقصد ہمارے ملک کی سرحدوں میں خطرہ ڈالنا ہے مگر ہم نے اس بار پھر اپنی دفاعی پالیسی کے ساتھ ان کو شکست دے دیں.

ایرانی وزیر دفاع نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے خلاف اقدامات کو دشمنوں کی ایران مخالف سازشوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ 500 امریکی اہلکار ایران کی اقتصادی صورتحال پر خلل ڈالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایرانی پیداوار کی حمایت دشمنوں کی اقتصادی سازشوں سے مقابلے کرنے کا سب سے بہترین حل ہے.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں