16 October 2024

ٹرمپ کی لفاظیوں کا ماسکو کی جانب سے جواب

روس نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور لفاظیوں کے جواب میں کہا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے میزائل دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۴۹
تاریخ اشاعت: 15:40 - April 12, 2018

ٹرمپ کی لفاظیوں کا ماسکو کی جانب سے جوابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ٹرمپ کے تازہ ترین ٹوئیٹ کے جواب میں کہا ہے کہ تمہارے اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائل دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے چاہئیں نہ کہ شام کی قانونی حکومت کے خلاف، کہ جو برسوں سے اپنی سرزمین پر عالمی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے-

ٹرمپ نے بدھ کو اپنے تازہ ٹوئیٹ میں لکھا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ ہمارے میزائل مار گرائے گا، روس تم تیار رہو ہمارے گائیڈڈ اور اسمارٹ میزائل پہنچ رہے ہیں-

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ جو میزائل بھیج رہے ہیں وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق سبھی ثبوت و شواہد کو مٹاد یں گے- اس سے پہلے ماسکو نے کہا تھا کہ وہ امریکا کے سبھی میزائلوں کو تباہ کر دے گا-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں