16 October 2024

چین کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان

چین نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی صورتحال میں ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۵۶
تاریخ اشاعت: 19:17 - April 12, 2018

چین کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی دفتر خارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل 'وانگ چن' نے گزشتہ روز بیجنگ میں ایران اور چین کے درمیان پُر امن جوہری ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیجنگ کسی بھی صورتحال اور چاہئے کوئی بھی تبدیلی سامنے آئے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور چین کے پُرامن جوہری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار کے انعقاد سے دوطرفہ تعاون کی توسیع بالخصوص جوہری معاہدے کو مزید کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کا استعمال چینی حکومت کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس ٹیکنالوجی کے پُر امن استعمال سے متعلق دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

اعلی چینی سفارتکار نے کہا کہ 2016 میں صدر شی جن پنگ کے دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پُر امن جوہری شعبے میں تعاون جوہری معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے جس سے ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ پُر امن جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دے۔

چینی عہدیدار نے کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال میں ایران جوہری معاہدے کا دفاع کریں گے اور دوسرے فریق پر بھی زور دیتے ہیں کہ اس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

چینی دفتر خارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل 'وانگ چن' نے گزشتہ روز بیجنگ میں ایران اور چین کے درمیان پُر امن جوہری ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیجنگ کسی بھی صورتحال اور چاہئے کوئی بھی تبدیلی سامنے آئے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور چین کے پُرامن جوہری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار کے انعقاد سے دوطرفہ تعاون کی توسیع بالخصوص جوہری معاہدے کو مزید کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کا استعمال چینی حکومت کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس ٹیکنالوجی کے پُر امن استعمال سے متعلق دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

اعلی چینی سفارتکار نے کہا کہ 2016 میں صدر شی جن پنگ کے دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پُر امن جوہری شعبے میں تعاون جوہری معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے جس سے ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ پُر امن جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دے۔

چینی عہدیدار نے کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال میں ایران جوہری معاہدے کا دفاع کریں گے اور دوسرے فریق پر بھی زور دیتے ہیں کہ اس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں