اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الجزائر میں طیارے کے سانحہ پر سوگ اور ایران کی تعزیت

الجزائر میں طیارے کے سانحہ پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۶۰
تاریخ اشاعت: 19:42 - April 12, 2018

الجزائر میں طیارے کے سانحہ پر سوگ اور ایران کی تعزیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقه نے طیارے کے سانحہ میں 257 افراد کے جاں بحق ہونے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے طیارے کے سانحہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز الجزائر کا فوجی طیارہ الجزائر کے دارالحکومت سے 25 کیلو میٹر کی دوری پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز کا آغاز کیا تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 247 افراد اور عملے کے 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں