16 October 2024

تہران دمشق تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، شامی اسپیکر

شام کے پارلیمانی اسپیکر حمودہ الصباغ نے کہا ہے کہ تہران دمشق تعلقات کی بنیادیں بہت مضبوط ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۶۲
تاریخ اشاعت: 23:47 - April 12, 2018

تہران دمشق تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، شامی اسپیکرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے دمشق میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے گفتگو میں کہا کہ شام اور ایران استکباری طاقتوں کے مقابلے میں ایک محاذ پر ہیں۔

حمودہ الصباغ نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں عنقریب حاصل ہونے والی مکمل کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے دوست اور برادر ملکوں کا کردار کہ جن میں سرفہرست اسلامی جمہوریہ ایران رہا ہے، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

اس ملاقات میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی کہا کہ ایران اور شام کے تاریخی تعلقات، دیگر ملکوں کے لئے مکمل نمونہ ہیں اور تہران نے شام کے خلاف دہشت گردوں کی جنگ میں اپنے برادر ملک شام کا ساتھ دینے میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ولایتی، جو دمشق کانفرنس میں شرکت کے لئے شام کے دورے پر ہیں، اب تک اس ملک کے وزیر خارجہ، بعث پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور تعلیم و تربیت کے وزیر سے الگ الگ ملاقات کر چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں