اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

علامہ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے علامہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۶۷
تاریخ اشاعت: 19:20 - April 13, 2018

علامہ زکزکی کی رہائی کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نائیجریا کی اسلامی تحریک کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے علامہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ دارالحکومت ابوجا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے علامہ زکزکی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے کی جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت علامہ ابراہیم زکزکی کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
 علامہ زکزکی اور ان کی اہلیہ دو سال سے زیادہ عرصے سے حکومت نائیجیریا کی قید میں ہیں اور تاحال ان کے خلاف کوئی مقدمہ بھی قائم نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیۃ اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے تقریبا دو ہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔ فوج آیۃ اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے لے گئی تھی۔  جیل میں آیۃ اللہ زکزاکی کی جسمانی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں