اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مغربی ممالک شام کے خلاف مہم جوئی سے باز رہیں، چین

چین نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ شام کے خلاف بے بنیاد بہانوں سے ممکنہ فوجی حملے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۷۹
تاریخ اشاعت: 23:25 - April 13, 2018

مغربی ممالک شام کے خلاف مہم جوئی سے باز رہیں، چینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک خطے میں کشیدگی پھیلانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کریں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عالمی مسائل کے حل میں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے اور تمام ملکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے کیمیائی گیس کے استعمال کے بے بنیاد دعوے کو بہانہ بنا کر شام پر فوجی حملے کی دھمکی دی تھی تاہم روس نے واضح کردیا تھا کہ وہ امریکی اقدام پر خاموش نہیں رہے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں