16 October 2024

شام پر امریکی حملہ بین الاقوامی جرم ہے، ایران، روس

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۰۸
تاریخ اشاعت: 0:34 - April 16, 2018

شام پر امریکی حملہ بین الاقوامی جرم ہے، ایران، روسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے  صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں اس بات سے اتفاق کیا کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ شکست خوردہ دہشت گردوں کے حوصلے بلند کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف روزی کا راستہ نہ روکا گیا تو عالمی نظام شدید ہرج و مرج اور بے نظمی  کا شکار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ واشنگٹن کے دہشت گردوں کے ساتھ   براہ راست رابطے ہیں اور جب بھی امریکا کو محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گرد ناکام ہو رہے ہیں تو وہ اس قسم کا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں