اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان اور برطانیہ کے مابین سمجھوتہ

ہندوستان اور برطانیہ نے دونوں ملکوں کے تاجروں اور چھوٹے اور محدود پیمانے کے کاروباری افراد کے لئے ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی سے اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۵۷
تاریخ اشاعت: 7:58 - April 20, 2018

ہندوستان اور برطانیہ کے مابین سمجھوتہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برطانیہ یوروپی یونین سے نکلنے کے بعد ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرناچاہتاہے ۔

ہندوستان کے وزیراعظم مودی اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ دونوں ممالک پلاسٹک آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کےلئے کارروائی کے عالمی منصوبہ پر کام کرنے ،سائبر سکیورٹی کے لئے دولت مشترکہ ملکوں کی مددکرنے اور عالمی تجارتی تنظیم کے کاروبار میں سہولت کے معاہدہ پر عمل درآمد میں تکنیکی مدددینے اور چھوٹے ملکوں کےلئے امدادبڑھانے کے تئیں پرعزم ہیں ۔

مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں نے ذمہ دارعالمی نظام قائم کرنے ، دفاع اور سائبر سکیورٹی میں تعاون ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،توانائی ،تجارت ،سرمایہ کاری ،تعلیم اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطہ کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنے کا عہد کیا۔

دوسری جانب ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچے تو ان کی آمد پر لندن میں مظاہرہ اور احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے کشمیر میں مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں