اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فوج کی توانائی میں اضافے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سینئر فوجی اہلکاروں کے موثر اور گرانقدر تجربات کی قدردانی اور نئے و تازہ دم فوجی جوانوں کے درخشاں مستقبل کی امید کرتے ہوئے فوجی توانائی میں مسلسل اضافہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۹۷
تاریخ اشاعت: 16:44 - April 24, 2018

فوج کی توانائی میں اضافے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکیدرہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روزبرّی فوج کے سینئر کمانڈروں اور فوجی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ ہماری کل کی فوج آج کی فوج سے زیادہ بہتر، مضبوط و مستحکم اور موثر و کارآمد واقع ہو سکے۔

یوم مسلح افواج کی مناسبت سے انجام پانے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ میں پیارے فوجی جوانوں سے اس بات کا خواہاں ہوں کہ وہ فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت اور فوجی توانائی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے اپنی پوری انسانی صلاحیتوں کو بروئے لائیں۔
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے انقلابی اور وحدت آفریں مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ میجر جنرل موسوی نےعطوفت اور فوجی شعبے سے اپنی مکمل وابستگی کے ساتھ کہ جس کا تحفظ اور جس پر تاکید کی ضرورت بھی ہے، مسلح افواج میں اتحاد کے بارے میں بہت اچھی اچھی باتیں کیں اور ان کا یہ بیان، انتظامی امور میں دانشمندی اور باطنی پاکیزگی کا آئینہ دار ہے جو عوام میں فوج کو اور زیادہ مقبول بناتا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روزبرّی فوج کے سینئر کمانڈروں اور فوجی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ ہماری کل کی فوج آج کی فوج سے زیادہ بہتر، مضبوط و مستحکم اور موثر و کارآمد واقع ہو سکے۔

یوم مسلح افواج کی مناسبت سے انجام پانے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ میں پیارے فوجی جوانوں سے اس بات کا خواہاں ہوں کہ وہ فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت اور فوجی توانائی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے اپنی پوری انسانی صلاحیتوں کو بروئے لائیں۔

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے انقلابی اور وحدت آفریں مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ میجر جنرل موسوی نےعطوفت اور فوجی شعبے سے اپنی مکمل وابستگی کے ساتھ کہ جس کا تحفظ اور جس پر تاکید کی ضرورت بھی ہے، مسلح افواج میں اتحاد کے بارے میں بہت اچھی اچھی باتیں کیں اور ان کا یہ بیان، انتظامی امور میں دانشمندی اور باطنی پاکیزگی کا آئینہ دار ہے جو عوام میں فوج کو اور زیادہ مقبول بناتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں