مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بری فوج کے کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے تہران میں پاکستانی بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی سے ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی کی برقراری میں دونوں ملکوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت علاقے پر اثر انداز ہونے والے بہت سے واقعات اور توانائی کی حمل و نقل اسی خطے سے انجام پاتی ہے اس لئے بحرھند کا علاقہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے دنیا کی سیکورٹی اور سلامتی کو اس علاقے سے وابستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف اور صرف اس علاقے کے ممالک ہی اس اہم اور اسٹرٹیجک علاقے میں سیکورٹی برقرار رکھ سکتے ہیں اور اغیار کی اس علاقے میں موجودگی بد امنی کا باعث بنی ہوئی ہے۔عبدالرحیم موسوی نے بحر ھند کے علاقے میں امن و امان کی بر قراری میں باہمی تعاون کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان بھی کیا۔
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے دورے اور بحر ھند کے ساحلی ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اہم علاقائی ملک ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔