مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی شمخانی نے شام میں بعض ملکوں کی غیرقانونی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک عملی طور پر تکفیری دہشت گردی کے شکست خوردہ مورچے کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس ملاقات میں روس کے قومی سلامتی کے امور کے سیکریٹری نکلائی پیٹروشوف نے بھی مختلف شعبوں میں ایران اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات اور تعاون کے مخالف ممالک، اس تعاون کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ، ایران اور روس کو سیاسی و اقتصادی طور پر ہر طرح کا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے تام وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
پیغام کا اختتام/