مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کہگیلویه و بوئراحمد میں پانچ اعشاریہ دو کی قوت سے بدھ کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں جس کی گہرائی زمین کے اندر آٹھ کیلو میٹر تھی کم ازکم 133 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے سے زخمی ہونے والے 32 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 101 زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-
صوبہ کہگیلویہ و بوئر احمد کے ڈپٹی گورنر عزیز فیلی نے بتایا کہ دنا اور بویر احمد شہروں میں امدادی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین زلزلہ کو ریسکیو کیا۔
صوبے کے ریسکیو ادارے کے سینیئر عہدیدار شاہین فتحی نے کہا ہے کہ اصفہان اور مرکزی صوبوں کے سات دیہاتوں اور اسی طرح کہگیلویہ و بوئر احمد کے آٹھ قصبوں اور دیہاتوں میں ممکنہ مالی نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایران کے جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز کہگیلویه و بوئراحمد کا یاسوج نامی علاقہ تھا۔