02 February 2025

شام میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان اختلاف میں شدت

شام میں فوج اور استقامتی فورس کی مسلسل پیشقدمی کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائیاں تیز ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۶۳
تاریخ اشاعت: 20:58 - May 05, 2018

شام میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان اختلاف میں شدتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شامی حکومت کے  مخالف گروہوں سے وابستہ آبزرویٹری گروپ نے خبر دی ہے کہ دیرالزور میں الغد گروپ کے سربراہ احمد الجربا سے وابستہ نخبہ گروہ  سے ہتھیار ڈال دینے پر مبنی شامی کردوں کی ملیشیا کے مطالبے کے بعد صوبہ ادلب میں دونوں گروہوں کے درمیان شدید لڑائیاں ہوئی ہیں-

ان لڑائیوں میں امریکا کے حمایت یافتہ نخبـہ گروپ کے کمانڈر کی بیوی سمیت دونوں طرف سے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- نخبہ گروپ کے عناصر وہ دہشت گرد ہیں جنھیں امریکا اور برطانیہ نے اردن میں ٹریننگ دی ہے اور انہوں نے شامی کردوں کی ملیشیا میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا-

شامی کردوں کی ملیشیا نے کہا ہے کہ اگر نخبہ گروہ نے ہتھیار ڈالنے کے اس کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو وہ اس گروہ  کے ٹھکانے پر بمباری کر دے گی اور اس گروہ کو بھی وہ داعش کے زمرے میں شمار کرے گی-

شامی فوج کی مسلسل فتوحات کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں میں اختلافات اور سراسیمگی بڑھتی جا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں