اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں حالات کشیدہ 3 ہلاک متعددزخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور کل ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کی وجہ سے آج سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۷۴
تاریخ اشاعت: 20:06 - May 07, 2018

کشمیر میں حالات کشیدہ 3 ہلاک متعددزخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے رام پور چھتہ پل میں 6 گھنٹوں تک  فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے بعد 3 عسکریت پسند ہلاک اوراسسٹنٹ کمانڈنٹ اور ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تصادم آرائی میں3 مکانوں کو بھی گولہ باری سے نقصان پہنچا۔

سی آر پی ایف آئی جی روی دیب سہائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران پتھراو، شیلنگ اور پیلٹ کے واقعات رونما ہوئے۔ دن بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران 25 افراد زخمی ہوئے جبکہ سرینگر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال ہوئی، حکام نے انٹرنیٹ سروس بند رکھیں۔

دوسری جانب کشمیر کی موجودہ صورت حال کو انتہائی سنگین اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم، جبر و زیادتیوں اور کشت و خون کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اس دیرینہ مسئلہ کو یہاں کے عوام کی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں