اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران میں کتابوں کی نمائش کا رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے معائنہ

رہبر انقلاب اسلامی نے انسانی زندگی میں کتابوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ بہترین کتاب وہ ہے جو انسان کی خدا، اعلی اقدار اور انقلابی امنگوں کی رہنمائی کرے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۹۸
تاریخ اشاعت: 18:27 - May 12, 2018

تہران میں کتابوں کی نمائش کا رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے معائنہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں کتابوں کی اکتیسویں بین الاقوامی نمائش دو مئی کو شروع ہوئی ہے جو بارہ مئی تک جاری رہے گی۔ جمعے کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں جاری اس نمائش کا معائنہ کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بین الاقوامی کتب میلے میں پچاس اسٹالوں پر تشریف لے گئے، وہاں رکھی کتابیں دیکھیں اور ناشرین کتب کی باتیں اور ان کے مسائل سنے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس معائنے کے بعد اپنے مختصر خطاب میں عوام بالخصوص نوجوانوں سے کتب بینی کی سفارش کرتے ہوئے کتاب اور کتب بینی کو زندگی کا حصہ قرار دیا۔

آپ نے فرمایا کہ انسانی زندگی میں کتابوں کا کردار بے نظیر ہے اور اس کی جگہ کوئی اور چیز نہیں لے سکتی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بہترین کتاب وہ ہے جو انسان کی خدا، اعلی اقدار اور انقلابی امنگوں کی طرف لے جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں