اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۰۶
تاریخ اشاعت: 14:45 - May 13, 2018

کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،  سیکورٹی فورسز نےکئی حریت رہنماؤں کو گرفتار اورنظر بند کردیا۔ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی روکنے کے لئے اسے سیل کر دیا گیا۔ ریاستی حکومت نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی رہنماؤں کو گھر وں میں نظر بند اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سرینگر ، بڈگام، گاندریبل ، شوپیاں ، اسلام آباد ، کپواڑہ ، کلگام ، باندی پورہ اور بارہمولہ سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔

سرینگر ، پامپورے، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، فورسز نے سرینگر میں لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کررکھی تھیں۔ طلباءکو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لئے ضلع سرینگر میں تمام کالجز بند کر دیے گئے تھے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں