16 October 2024

آئی اے ای اے کے نائب سربراہ کا اچانک استعفا

آئی اے ای اے کے سیف گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ اور انسپیکشن چیف تیرو واریو ناتا نے اچانک اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے اور ان کی جگہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی کے عمل کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ماسیمو آپارو کو مقرر کردیا گیا ہے
خبر کا کوڈ: ۱۴۱۳
تاریخ اشاعت: 22:32 - May 13, 2018

آئی اے ای اے کے نائب سربراہ کا اچانک استعفامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اپنے ایک حکمنامے میں ماسیمو آپارو کو آئی اے ای اے کے سیف گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے شعبے کا سربراہ مقرر کردیا ہے - تیرو واریو ناتا دوہزار تیرہ سے آئی اے ای اے کے ڈپٹی چیف اور سیف گارڈ معاہدے کے شعبے کے انچارج تھے -

آئی اے ای اے کے ایک ترجمان نے ان کے استعفے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنے کا عمل بدستور پیشہ ورانہ طریقے سے جاری رہے گا -

رویٹرز نے خبردی ہے کہ آئی اے ای اے کے نائب سربراہ اور انسپیکشن چیف کا استعفا ایجنسی کے ذریعے ایران کی کارکردگی کی تائید پر مبنی رپورٹوں کو امریکا کے ذریعے نظرانداز کئے جانے کے وجہ سے سامنے آیا ہے

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں