16 October 2024

امریکی خارجہ پالیسی کرائے پر دستیاب ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی حکام غلط تصورات اور خیالات کے اسیر اور شر پسند طبقات کے قیدی بن کر رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۶۶
تاریخ اشاعت: 20:13 - May 23, 2018

امریکی خارجہ پالیسی کرائے پر دستیاب ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائک پامپیئو کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی نہ صرف دیوالیہ ہو گئی ہے بلکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی پریشرگروپس کی کرائے کی خارجہ پالیسی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پریشر گروپ بھاری رقم خرچ کر کے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو اپنی مرضی کی جانب موڑ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پامپیئو نے پیر کے روز اپنے تازہ بیان میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا اعادہ کرتے ہوئے بارہ شرائط پیش کی ہیں جن میں ایران میں یورینیئم افزودہ بنانے کی تنصیبات کو ختم کرنے کی شرط بھی شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں