16 October 2024

«خرمشہر کے یوم آزادی» کے موقع پر رہبر انقلاب کی روایت

امام خامنہ ای نے خرمشہر کی آزادی کی خبر سن کر فرمایا: "بیت المقدس آپریشن" ایران اور عراق کی جنگ میں ایک لاجواب آپریشن تھا جو بہت کامیاب رہا۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۷۸
تاریخ اشاعت: 10:35 - May 25, 2018

«خرمشہر کے یوم آزادی» کے موقع پر رہبر انقلاب کی روایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب نے خرمشہر کی آزادی کی خبر سن کر فرمایا: "«بیت المقدس آپریشن» ایران اور عراق کی جنگ میں ایک لاجواب آپریشن تھا جو بہت کامیاب رہا."

اس آپریشن کا نتیجہ یہ نکلا کہ خرمشہر 19 مہینے عراق کے قبضے میں رہنے کے بعد آزاد ہو گیا۔

آیت الله خامنہ ای نے فرمایا کہ جب خرمشہر آزاد ہوا، اس روز مجھے "شهید صیاد شیرازی" کی طرف سے کال آئی (اس وقت میں ایران کی صدر تھا) اور انہوں نے محاذ کی بارے میں مجھے تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے مجھے بتایا کہ کم و بیش 1 ہزار فوجی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

یہ ہمارے انقلاب اور معنویت کی قدرت کا نتیجہ ہے۔

کربلا 5 اور والفجر8 آپریشن میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

رہبر انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے خرمشہر کی آزادی کی خبر سنی تو امام خمینی سے ملاقات کی غرض سے باہر نکلا۔

راستے میں، میں نے دیکھا کہ لوگ بہت خوش ہیں۔

وہ سڑکوں پر نکل کر ایسے خوشیاں منا رہے تھے گویا وہ ایران کا یوم آزادی ہو۔

اگرچہ اس وقت بیشتر لوگوں کو معلوم بھی نہیں تھا کہ خرمشہر کی آزادی کس قدر اہم ہے، حتی ابھی بھی اکثر عوام نہیں جانتی کہ یہ کس قدر اہمیت کی حامل ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں