اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب بوکھلاہٹ کا شکار

سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۹۱
تاریخ اشاعت: 16:42 - May 26, 2018

سعودی عرب بوکھلاہٹ کا شکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سعودی عرب نے جرمنی کی بڑی کمپنیوں زیمنس اور بایر (دوا ساز کمپنی ) کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد یورپی ممالک خاص طور سے جرمنی اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور کل ویانا میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین روس اور یورپی یونین کے نمائندوں نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے ٹھوس موقف کا اعادہ کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ اور ایران کے قومی مفادات پر تاکید کی اور اس حوالے سے مشترکہ موقف اپنایا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں