مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی وزارت کی چار سال کی کامیابیوں کی تفصیلات دینے کے لئے منعقد ہ پریس کانفرنس میں ایران، وینزوئیلا اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو قبول نہیں کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان صرف اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی جانےوالی پابندیوں کو تسلیم کرتا ہے اور کسی خاص ملک پابندیوں کو نہیں مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی ملک کے دباؤ میں اپنی خارجی پالیسی نہیں بناتا ہے۔
واضح رہے کہ کل پیر کو نئی دہلی میں سشما سوراج اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات بھی ہوئی ۔
یاد رہے کہ امریکہ نے مئی کے رواں مہینے میں ایران کےساتھ 2015 میں ہوئے جوہری سمجھوتے سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف پھر سے پابندی لگادی ۔
پیغام کا اختتام/