اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی بدامنی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت بڑے بڑے شہروں میں بڑھتی بدامنی کے بعد نامعلوم افراد نے طائف میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی پر حملہ کر کے ایک سیکورٹی اہلکار کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۲۹
تاریخ اشاعت: 23:33 - May 31, 2018

سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی بدامنیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دو نامعلوم افراد نے طائف میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی پر حملہ کرنے کے علاوہ ایک پولیس اہلکار سے ہتھیار بھی چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد کا تعاقب کیا جہاں طائف کے نیشنل گارڈ کے مرکز پر جھڑپ بھی ہوئے اور ہونے والی فائرنگ میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ابھی ان افراد کی کوئی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات اس ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاجات اور بدامنی بڑھنے کا باعث بنے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں