مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی تین ریاستوں کی چار لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ریاست مہاراشٹر کی پال گھر نشست پر بی جے پی کامیاب ہو گئی ہے جبکہ ریاست مہاراشٹر کی ہی بھنڈارا گوندیا نشست پر این سی پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
سب سے اہم مقابلہ ریاست اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ہوا جہاں آر ایل ڈی کی تبسّم بیگم نے کہ جنھیں کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حمایت حاصل تصک، بی جے پی کی امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ریاست ناگالینڈ میں این ڈی پی پی نے کامیابی حاصل کی۔
ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں بھی پنجاب شاہ کوٹ سے کانگریس، کرناٹک آر آر نگر کرناٹک سے کانگریس، پلوس کیڑا گاؤں مہاراشٹر سے کانگریس، امپاتھی میگھالیہ سے کانگریس جبکہ جھارکھنڈ کی گومیا اور سلّی سے جے ایم ایم، مہیش تلہ مغربی بنگال سے ٹی ایم سی، اتراکھنڈ تھرالی سے بی جے پی، جوکی ہاٹ بہار سے آر جے ڈی، نورپور اترپردیش سے ایس پی، اور چیگانور کیرالہ سے سی پی ایم، کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے یہ نتائج، دو ہزار انّیس کے عام انتخابات کے لئے خاص اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/