16 October 2024

اعتماد سازی پر ایران کی تاکید

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ علاقائی بحران اور مسائل کو صرف بات چیت کے ذریعےہی حل کیا جاسکتاہے
خبر کا کوڈ: ۱۵۴
تاریخ اشاعت: 10:19 - January 27, 2018

اعتماد سازی پر ایران کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان اعتمادی سازی بیحد اہمیت کی حامل ہے ان کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کو سیاحت اور عدم جارحیت کے معاہدوں جیسی روش سے یقینی بنایا جاسکتا ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ تین سو برسوں میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے تمام ملکوں منجملہ سعودی عرب کے ساتھ عدم جارحیت کا معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران علاقے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہتھیاروں پر سب سے کم پیسہ خرچ کرتا ہے - انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، چین اور علاقے کے دیگر ملکوں کے پاس ایسے میزائل ہیں جو ایرانی میزائلوں سے زیادہ طویل فاصلے تک مار کرسکتےہیں -

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے بعض ملکوں کے پاس ایسے بھی میزائل ہیں جو ایٹمی وار ہیڈز لوڈ کرسکتے ہیں - انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے کوئی بھی ایسا میزائل ڈیزائن نہیں کیا ہے جو ایٹمی وارہیڈ لے جاسکتا ہو کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتا -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں