مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت ٹرانسپورٹیشن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت چین، ہانگ کانگ اور پاناما نے چینی سمندر میں آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والے ایرانی آئل ٹینکر سانچی کے سانحے پر مشترکہ تحقیق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران سمیت چار ممالک کے نمائندے ایک مشترکہ ٹیم کی حیثیت سے سانچی آئل ٹینکر سانحے پر تحقیقات کریں گے.
6 جنوری کو چین کے مشرقی سمندر میں حادثہ کا شکار ہونے والا ایرانی بحری آئل ٹینکر 14 جنوری کو ڈوب گیا تھا۔
سانچی آئل ٹینکر میں عملے کے 32 افراد سوار تھے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلادیشی باشندے تھے۔
پیغام کا اختتام/