اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہلی : عام آدمی پارٹی کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ

دہلی کی ریاستی حکومت کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے ہزاورں کارکنوں نے اتوار کو وزیراعلی کیجری وال کے دھرنے کی حمایت اور مرکزی حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی
خبر کا کوڈ: ۱۶۱۱
تاریخ اشاعت: 23:10 - June 17, 2018

دہلی : عام آدمی پارٹی کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دہلی کے وزیراعلی کیجری وال پچھلے چھے روز سے ایل جی ہاؤس یا لیفننٹ گورنر کے دفتر میں دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک لیفٹننٹ گورنر ان سے ملنے نہیں آئے - کیجری وال کا کہنا ہے کہ ایل جی نے ان سے اب تک نہ ملنے کا فیصلہ مرکزی حکومت خاص طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے کہنے پر کیا ہے -

اس درمیان اتوار کو عام آدمی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے اب ایل جی کے بجائے براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کو نشانے پر لیتے ہوئے منڈی ہاؤس سے پی ایم ہاؤس تک مارچ نکالا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے اس مارچ کو پارلیمنٹ روڈ پر ہی روک دیا -

احتجاجی مارچ کے پیش نظر پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور پی ایم ہاؤس کے آس پاس کے پانچ میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا تھا -

احتجاجی ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف زبردست نعرے لگائے -

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کا کہنا ہے کہ دہلی کے آئی اے ایس افسران ہڑتال پر ہیں اور وہ حکومتی کام کاج میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں جبکہ آئی اے ایس افسران نے اس الزام کی تردید کی ہے -

دہلی کے وزیراعلی کے دھرنے کی مغربی بنگال ، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور کیرالا کے وزرائے اعلی نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے - اور انہوں نے اتوار کو ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات میں اس معاملے کو حل کرنے کی درخواست بھی کی -

پیغام کا اختتام/
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں